صدر سپریم کورٹ بار کی حکومت کے قانونی حیثیت کھونے سے متعلق اعلامیے کی تردید

صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے موجودہ حکومت کے قانونی حیثیت کھونے سے متعلق میڈیا پر چلنے والے اعلامیے کی تردید کر دی۔

میڈیا پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ زیر گردش ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد وفاق میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت قانونی حیثیت کھو چکی ہے، شفاف انتخابات ہی پاکستان کے آگے بڑھنے کے لیے آئینی حل ہے۔

میڈیا پر چلنے والے اس بیان کے بعد اب صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ بار سے متعلق زیر گردش اعلامیے کی تردید کی ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ ہم نے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا، موجودہ حکومت کو اپنا وقت پورا کرنا چاہیے۔

احسن بھون نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ بارکے ایک عہدیدارنے انفرادی طور پر بیان جاری کیا ہے، جاری کیے گئے بیان سے سپریم کورٹ بار کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ ن نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔

پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد وزارت اعلیٰ کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں