راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر بیان جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیےجس نے عمران خان کو اتنی بڑی عزت دی اور کامیابی سے نوازا۔
ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیےجس نے عمران خان کو اتنی بڑی عزت دی اور کامیابی سے نوازا۔اداروں نے غیرجانبدارانہ صاف اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکهی۔ہمیں گھٹیا لوگوں سے انتقام نہیں لینا تکبر اور غرور سے دور اور عاجزی سے رہنا ہے۔آج دوپہر 1بجے اپنی رہائشگاہ پراہم پریس کانفرنس کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 18, 2022
انہوں نے لکھا کہ اداروں نے غیرجانبدارانہ صاف اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکھی، ہمیں گھٹیا لوگوں سے انتقام نہیں لینا، تکبر اور غرور سے دور اور عاجزی سے رہنا ہے۔