ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا سندھ میں نسلی اور سیاسی تناؤ میں اضافے پر اظہارِ تشویش

یومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں نسلی اور سیاسی تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اپنے ایک بیان میں حیدرآباد میں بلال کا کا کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستانہ بیانیہ مسترد کرنا انتظامیہ اور تمام ترقی پسند آوازوں کی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ حیدر آباد بائی پاس کے قریب 12 جولائی کو رات گئے ہوٹل میں مبینہ طور پر بل کی ادائیگی پر عملے اور نوجوان بلال کاکا کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ سے بلال جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

حیدرآباد میں ہوٹل پر فائرنگ اور نوجوان کے قتل کے بعد ہونے والے واقعات کے تناظر میں کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں احتجاج کے دوران بس ٹرمنل پر حملہ آور ملزمان نے ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس افسر سے سرکاری اسلحہ، گولیاں اور موبائل فون چھین لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں