سستے ریلیف پیکیج کا دائرہ کار خیبر پختونخوا تک بڑھانے کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سستے ریلیف پیکیج کا دائرہ کار خیبر پختونخوا تک بڑھانے کی منظوری دے دی ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر پانچ اشیا پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سیکڑوں اشیا کی درآمد پر پابندی کے بعد 30 جون تک بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر پہنچنے والے سامان ،کنٹینرز کو ایک بار رعایت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں