اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ لاپتا افراد کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ لاپتا افراد صرف فوج کے ذیلی اداروں ہی نے نہیں اٹھائے بلکہ لاپتا افراد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے پاس بھی ہوسکتے ہیں۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ لاپتا افراد کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے، انشااللہ ٹھوس حل کی طرف جائیں گے اور یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔