غذر: آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی

غذر کے گاؤں شیر قلعہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔

ڈپٹی کمشنر غذر کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران لاپتہ ہونے والے محکمہ برقیات کے 6 ملازمین محفوظ ہیں۔

ڈی سی غذر کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز گاؤں شیر قلعہ میں لینڈسلائیڈنگ سے متعدد مکانات اور 2 بجلی گھر سیلابی ریلے کی زد میں آگئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے محکمہ برقیات کے 6 ملازمین بھی لاپتہ ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں