جھمپیر کے قریب ریلوے ٹریک خراب ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

جھمپیر میٹنگ کے قریب بارش سے ریلوے ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

کراچی کینٹ اسٹیشن سے کئی گھنٹوں بعد ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے، بابا فرید ایکسپریس کینٹ اسٹیشن سے کئی گھنٹوں بعد روانہ ہوئی۔

دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جھمپیر کے قریب متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے اور اپ ٹریک جزوی طور پر بحال کردیا ہے جب کہ جلد ہی ڈاؤن ٹریک کو بھی بحال کردیا جائے گا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ اپ ٹریک صبح 4 بجے بحال کیا گیا اور اپ ٹریک سے گاڑیوں کو آہستہ آہستہ گزارا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں