کراچی کے علاقے گلشن جمال میں 20 انچ کی مین گیس سپلائی لائن بورنگ کے سبب پھٹ گئی ۔
سوئی سدرن کے مطابق گلشن جمال کے قریب گیس کی سپلائی بند کرکے مرمت شروع کردی ہے اس دوران گلشن جمال، شانتی نگر، نیوی ہاؤسنگ، ڈالمیا اور ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔
سوئی سدرن کا بتانا ہے کہ اس کے علاوہ پورے ڈی ایچ اے، آئی آئی چندریگر روڈ اور سول اسپتال سے ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔