نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج کےالیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کررہا ہے۔

کے الیکٹرک نےمئی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپراکو درخواست جمع کرائی تھی جس میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 11روپے 34پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت جاری ہے جو منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 22ارب 64 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

خیال رہے کہ کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی میں چندروز قبل5.27 روپے مہنگی کی تھی جو اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں