خیبرپختونخوا نرسز ایسوسی ایشن کی صدر سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں

پشاور نرسز ایسوسی ایشن کی صدر بحرین میں سلیفی لینے کے دوران دریا کے تیز بہاؤ کی نذر ہوگئیں۔

خیبر پختونخوا نرسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری انور سلطانہ نے جی نیوز کو بتایا کہ نرس مریم امبرین سوات میں ورکشاپ میں شرکت کے بعد سیر کے لیے بحرین ویلی گئی تھیں تاہم سیلفی لینے کا شوق انہیں دریا میں لے ڈوبا، بعدازاں دریا سے مریم کی لاش ملی۔

انور سلطانہ نے کہا کہ مریم امبرین نے کووڈ کے دوران گراں قدر خدمات سرانجام دی تھیں، نرسز شعبے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں