پاکستان آبادی کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں بڑاملک بن چکا ہے۔
پاپولیشن کونسل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب بھی آبادی کے بڑھنے کی شرح دو اعشاریہ چار فیصد ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل بڑھتی آبادی وسائل کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے، شرح افزائش کم کرکے 2 فیصدتک لائی جائے تب بھی اگلے 18 سال تک مزید 12 کروڑ ملازمتیں اور ایک کروڑ 90 لاکھ اضافی مکان تعمیرکرنا ہوں گے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو بے روزگاری، غربت اور ناخواندگی بھی بڑھ جائےگی۔