راولپنڈی: کنویں میں زہریلی گیس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے

راولپنڈی کے نواحی علاقے روات میں کنویں میں زہریلی گیس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 افرادکو بچالیا گیا۔

یہ واقعہ راولپنڈی کے نواحی علاقے روات میں پیش آیا، جہاں کنویں میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کنویں میں اترنے والا ایک شخص زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہوا، جسے نکالنےکیلئے بار ی باری7 افراد کنویں میں اترے ، ان میں سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 کو بچالیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے تھے، ریسکیو ٹیم کی جانب سے آپریشن کرکے لاشیں نکال لی گئیں جب کہ تین افراد کو زندہ نکال لیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں