ہمیں آئی ایم ایف حکومت کہنے والے خود بھیک مانگ رہے ہیں: تیمور جھگڑا کے وفاقی حکومت پر وار

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے آئی ایم ایف کے معاملے پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں جاری بحث کے دوران تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ بجٹ ہماری پارٹی کا منشور ہے، خیبرپختونخوا کے قرضوں کا حجم 330 ارب روپے ہے، جب 100 ارب کے قرضے تھے تو اس وقت مجموعی بجٹ 300 ارب تھا، آج ڈالر 212 کا ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے صوبے سے 100 ارب روپے مانگ رہی ہے، جو ہمیں آئی ایم ایف حکومت کہتے تھے آج وہ خود بھیک مانگ رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اصل آمدن اور تخمینہ میں 10 سے 15 فیصد فرق ہوتا ہے جس کو خسارہ نہیں کہا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں