پی آئی اے کا خصوصی طیارہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا

قومی ائیرلائن کا خصوصی طیارہ شام میں پھنسے 165 پاکستانیوں کو لے کر کراچی ائیرپورٹ پہنچ گیا۔

حکام کے مطابق دمشق ائیرپورٹ کو اسرائیلی حملے سے نقصان کے سبب زائرین حلب کے راستے کراچی لائے گئے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے باعث دمشق ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور متعدد مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئی تھیں۔

تاہم بعد ازاں دمشق میں فلائٹ آپریشن کی معطلی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی فوری یقینی بنانےکی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں