کراچی سے لاپتا ہونیوالے صحافی نفیس نعیم گھر پہنچ گئے

کراچی کے علاقے ناظم آباد سے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے والے آج نیوز کے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم 12 گھنٹے بعد بخیر و عافیت اپنے گھر پہنچ گئے۔

سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو ناظم آباد میں ان کے گھر کے قریب سے سادہ لباس افراد لے گئے تھے، نفیس نعیم کے اغوا کا مقدمہ ان کے بھائی نے گلبہار تھانے میں درج کرایا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں سادہ لباس افراد کو زبردستی نفیس نعیم کو گاڑی میں بٹھاتے دیکھا جاسکتا تھا۔

خیال رہے کہ نفیس نعیم گزشتہ 10 سال سے آج نیوز سے وابستہ ہیں، صحافتی تنظیموں نے نفیس نعیم کے مبینہ اغوا کی شدید مذمت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں