کہاں،کہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے؟ مریم نوازکا سوشل میڈیا پرعوام سےسوال

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر عوام سے سوال کیا کہ کہاں کہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے؟

مریم نواز نے ٹوئٹر پر عوام سے سوال پوچھا کہ کیا آپ کے علاقے میں لوڈ شیڈنگ میں بہتری آئی؟ مہربانی کرکے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اور اپنے علاقے کا نام لکھ کر مجھے ری پلائے دیں۔

مریم نواز کے سوال پر ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے انہیں متعلق آگاہ کیا۔

مریم نواز نے کہاکہ شہریوں کیی بجلی لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایت متعلقہ وزارت کوبھجوادی ہے ،متعلقہ حکام نے شکایات کو انفرادی طور پر نمٹانا شروع کردیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں