کراچی میں دو باہمت لڑکیوں نے پیٹرول پمپ پر ملازمت شروع کردی

کراچی کی دو باہمت لڑکیوں نے کلفٹن کے پیٹرول پمپ پر گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کی ملازمت اختیارکرلی۔

خواتین صرف مردوں کے شانہ بشانہ کام نہیں کررہیں بلکہ کئی شعبے ایسے بھی ہیں جن میں وہ مردوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں، گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کا کام مردوں کیلئے مخصوص سمجھا جاتا ہے مگریہاں بھی لڑکیاں میدان میں اتر آئی ہیں۔

تین تلوار پرقائم پیٹرول پمپ پر سپنااور سُمن گزشتہ ڈیڑھ برس سے کام کررہی ہیں، لمبی قطار میں لگی گاڑیوں میں جلدی جلدی پیٹرول بھرکرصارفین کو روانہ کرناہو یا اے ٹی ایم کارڈ سے رقم کاٹنی ہو، سمن اورسپنا بھرپور مہارت سے اپنی ذمے داری نبھاری ہیں ۔

دونوں لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ماں باپ کا سہارا بن کر زندگی پر اعتماد بحال ہوگیا ہے۔

سُمن اور سپنا نے بتایاکہ مرد عملہ ان سے تعاون کرتا ہے، صارفین بھی حوصلہ بڑھاتے ہیں، والدین کیلئے ان کا مشورہ ہے کہ وہ بیٹیوں پر بھی بیٹوں ہی کی طرح اعتماد کریں تو خاندان کے کئی ادھورے خواب پورے ہوسکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں