ویمن ایکشن فورم (ڈبلیو اے ایف) نے مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کو عورتوں سے بے حد نفرت کا اظہار قرار دے دیا ۔
ڈبلیو اے ایف نے اپنے جاری کردہ بیان میں عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنے بیان پر معافی مانگیں۔
WAF strongly condemns the crass mysogynistic statement made by @ImranKhanPTI about @MaryamNSharif in the Multan jalsa. Such statements reflect IK's desperation, his lack of decency and political inability to conduct a serious debate.
— Women's Action Forum – Lahore (@WAFLahore) May 20, 2022
ڈبلیو اے ایف نے کہا کہ اس طرح کے بیانات عمران خان کی مایوسی اور خودپسندی کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ وہ سنجیدہ بحث سے قاصر ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عوام عمران خان کے شرمناک ریمارکس کے خلاف احتجاج کرے۔
خیال رہے کہ ملتان جلسے سے خطاب میں عمران خان نے ’مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو’۔