حکومت سے نکلنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بار بار الزام لگایا کہ میڈیا حکومت تبدیلی کی امریکی سازش میں شریک تھا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے دور میں میڈیا مہنگائی کے بارے میں بہت بات کرتا تھا مگر اب نہیں کرتا، حقیقت کیا ہے، آپ کو دکھاتے ہیں۔
عمران خان نے الزام لگایا کہ میڈیا بھی حکومت تبدیلی کی امریکی سازش میں شریک تھا۔
معروف تجزیہ کار فہد حسین نے اس الزام کی قلعی کھولی۔
عمران خان نے میڈیا پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ موجودہ حکومت کے دور میں ہونے والی مہنگائی کو نمایاں نہیں کرتا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ملک کے بڑے میڈیا چینلز اس مسئلے کو اجاگر کر رہے ہیں۔