قائم مقام گورنرکے پی مشتاق غنی کا صوبائی حکومت کے فیصلےسے اختلاف،آج عید نہ منانے کا اعلان

قائم مقام گورنر خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے صوبائی حکومت کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے آج عید نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

مشتاق غنی نے عید الفطر سے متعلق ویڈیو بیان میں کہا کہ ہزارہ میں کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی عید الفطر 3 مئی کو ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ البتہ پشاور میں عید کا اعلان ہوا ہے ، علماء کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری کمیٹی کے اعلان کے بعد آج 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔

اس کے علاوہ صوبہ ہزارہ تحریک نےآج ہزارہ ڈویژن میں عید الفطر نہ منانے کا اعلان کردیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں