لاہور: حکومت نے ناقص کارکردگی والے بورڈز کی از سر نو تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کا بورڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سوئی سدرن و ناردرن کمپنی کے بورڈ بھی تبدیل ہوں گے، اس کے علاوہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تبدیل کیا جائے گا اور نئے بورڈز میں اہل افراد کو شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پلاننگ کمیشن اور متعلقہ وزارتوں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے جو موجودہ بورڈ اراکین کی کارکردگی جانچے گا۔
ذرائع کے مطابق بورڈز کی ازسرنو تشکیل کا مقصد اداروں کی کارکردگی بہتربنانا ہے، اراکین نے بورڈز اجلاسوں میں کس حد تک شمولیت کی، چیک کیاجائےگا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ ڈسکوز اور سوئی گیس کمپنیاں نقصانات کم نہ کر سکیں، ڈسکوز میں میٹریل خریداری میں تاخیر کے ذمہ داران بورڈ تھے جب کہ سوئی ناردرن کمپنی کے بورڈ اراکین بھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔