شہرِ قائد میں ٹریفک پولیس کے ناقص انتظام اور ہیوی ٹریفک کے باعث حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔
سڑکوں پر دندناتے دیوہیکل ڈمپر اور واٹر ٹینکر شہریوں کے لیے چلتی پھرتی موت بن گئے ہیں۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹریفک حادثات کےباعث 55 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ ٹریفک حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔