صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں پولیس موبائل پر حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کرک کے علاقے احمد آباد میں پولیس موبائل پر گھات لگا کر 4 حملہ آوروں نےفائرنگ کی، فائرنگ سے پولیس موبائل کے ڈرائیور سمیت2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی مز ید نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لےلیا تاہم موٹرسائیکل پر سوار حملہ آور فرار ہوگئے، حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔










