سعودی عرب میں سوتی ہوئی ماں کو پیٹرول چھڑک کر جلانے والے بیٹے کو پھانسی کی سزا سنادی گئی۔
‘
عرب میڈیا کے مطابق یہ افسوناک واقعہ سعودی شہر تبوک میں پیش آیا جہاں بیٹے نے کمرے میں سوئی ماں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق، ملزم نے والدہ کے قتل کا اعتراف کرلیا جس کے بعد انھیں سزا سنائی گئی۔