سانگھڑ : تالاب میں زہر ڈالنے سے ہزاروں مچھلیاں مرگئیں

سندھ کے ضلع سانگھڑ کے ایک تالاب میں مبینہ طور پر زہر ڈالنے سے ہزاروں مچھلیاں مرگئیں۔

ذرائع کے مطابق مچھلیاں مرنے کا واقعہ سانگھڑ کے گاؤں اوڈھ میں پیش آیا جس کے بعد متاثرین نے مخالفین پر تالاب میں زہر ڈالنے کا الزام لگایا۔

واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں