تھپڑ مارکے پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے نے الٹا نادرا افسر پر مار پٹائی کا الزام جڑ دیا

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما غلام عباس کے بیٹے احسن عباس نے نادرا افسر کو تھپڑ رسید کردیا، مقدمہ درج ہونے پر ضمانت کرالی اور الٹا نادرا افسر پر مار پٹائی کا الزام جڑ دیا ۔

دوسری جانب سی سی ٹی وی ویڈیو نے احسن عباس کے الزام کی تردید کردی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ رانا عابد اپنی میز کے پاس تھے جب احسن عباس نے وہاں پہنچ کر حملہ کیا اور رانا عابد کو تھپڑ مارے ۔

ایف آئی آر کے مطابق احسن عباس نے نادرا دفتر پہنچ کر سرکاری کام بند کرانے سے پہلے رانا عابد کو فون کر کے پی ٹی آئی کے ورکر شوکت میتلا سے خصوصی تعاون کا کہا جس پر رانا عابد نے جواب دیا کہ نادرا دفتر سب کو مساوی سہولت فراہم کرتا ہے اور کرتا رہےگا ۔

واقعے میں ملوث شوکت میتلا نے بھی ضمانت کرالی ہے جب کہ ویڈیو میں نظر آنے والے احسن عباس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری میں پولیس کی عدم دلچسپی ظاہر ہورہی ہے۔

پولیس نے نادرا دفتر پر ہلہ بولنے والوں کی شناخت کے لیے نادرا سے رجوع تک نہیں کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں