سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے ادارہ فراہمی ونکاسی آب کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اسد اللہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ دو ہفتے میں واٹر بورڈ کا نیا ایم ڈی قانون کے مطابق تعینات کیا جائے اور باقاعدہ اشتہار جاری کر کے نیا ایم ڈی واٹربورڈ تعینات کیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ نیا ایم ڈی واٹربورڈ تعینات ہونے تک کوئی ایڈہاک تعیناتی نہیں ہوگی۔

سندھ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ بد قسمتی سے چیف سیکرٹری نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں