عورت مارچ پر پابندی کے معاملے پر وفاقی حکومت کے دو وزیر آمنے سامنے

عورت مارچ پر پابندی کے معاملے پر وفاقی حکومت کے دو وزیر آمنے سامنے آگئے۔

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیراعظم کو خط لکھ کر عورت مارچ پر پابندی اور اس کی جگہ یوم حجاب منانے کا مطالبہ کیا۔

آج وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عورت مارچ پر پابندی کے وزیر مذہبی امور کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے معاملات میں حکومت کو پارٹی نہیں بننا چاہیے، کون سا لباس پہننا ہے کون سا نہیں پہننا یہ فیصلے حکومتیں کرنا شروع کر دیں تو پھر ہم وہی کریں گے جو بھارت میں ہو رہا ہے۔

فواد چوہدری نے عورت مارچ کے نعروں پر نور الحق قادری کی تنقید پر کہا کہ جن نعروں پر اعتراض کیا گیا ان کی تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ نعروں کو فوٹو شاپ پر تبدیل کیا گیا تھا۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں