جج ظفر اقبال کیخلاف ریفرنس کا معاملہ، اٹارنی جنرل نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی نفی کردی

اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سینیئر صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے والے جج کیخلاف ریفرنس لانے کے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کے بیان کی نفی کردی۔

گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے کہا تھا کہ محسن بیگ کے گھر چھاپہ غیر قانونی کہنے والے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے خلاف ریفرنس لائیں گے۔

تاہم آج اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد محمود خان نے کہا کہ کوئی ریفرنس نہیں آرہا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ ججز کے فیصلوں کی بنیاد پر اپیل کی جاسکتی ہے ، جب تک کوئی ثبوت یا اپیلیٹ کورٹ کا فیصلہ جج کے مِس کنڈکٹ کو ثابت نہ کردے ریفرنس نہ بنائے جا سکتے ہیں اور نہ بنائے جانے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں