کراچی: شادی ہال کے سکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

کراچی: گلستان جوہر میں شادی ہال میں تعینات سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک ایک میں کراچی یونیورسٹی کے قریب شادی ہال کے آفس میں مبینہ طور پر سکیورٹی گارڈ عبدالماجد نے خود کو گولی مارکر خودکشی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی واقعے کے وقت اکیلا تھا اور دیگر عملہ شادی ہال سے باہر کام کررہا تھا، شادی ہال میں سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کی وجہ سے واقعےکی ویڈیو نہیں مل سکی۔

پولیس کے مطابق متوفی غیر شادی شدہ تھا اور دادو سے تعلق رکھتا تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کے لیے شادی ہال میں کام کرنے والے 7 افراد کو تھانے منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں