لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ماں بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ کے ایک گھر سے 45 سالہ بشریٰ اور اس کی 20 سالہ بیٹی ثنا کی لاشیں ملی ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں اور شبہ ہے کہ قتل رشتہ کے تنازع پر ہوئے۔
پولیس اورفارنزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس بھجوا دی گئیں۔