شیخوپورہ میں ایک ماہ سے لاپتا 4 سالہ بچے کی لاش مل گئی

شیخوپورہ کے علاقے بند روڑ سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے 4 سالہ بچے کی لاش مل گئی۔

ریسکیو 1122 نے جوہڑ سے بچے کی لاش نکال کر پولیس کے حوالے کر دی اور مردہ بچے کی شناخت اویس جاوید نا م سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچہ 8 دسمبر 2021 سے لاپتا تھا اور اسکی گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج تھی، جوہڑ کے قریب کھیلتے بچوں نے لاش کو دیکھ کرریسکیو 1122 کو اطلاع دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں