لالہ موسیٰ میں کپڑوں کے بازار میں آتشزدگی، 200 دکانیں جل کر راکھ

گجرات کے علاقے لالہ موسیٰ میں پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ لگنے سے 200 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں، آگ کی لپیٹ میں آکر دو گاڑیاں اور ایک رکشہ بھی خاکستر ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو کی ایمبولینسز اور فائر وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں تاہم آگ کی شدت کے باعث مزید گاڑیاں منگوالی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی 9 گاڑیوں اور 20 فائر ٹینڈرز نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو کے مطابق چار ایکڑ رقبے پر محیط پرانے کپڑوں کے بازار میں 500 دکانیں تھیں جن میں سے 200 دکانیں جل گئیں جبکہ دو گاڑیاں اور ایک رکشہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں