وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مودی کے بھارت میں جو ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے،غیرمستحکم قیادت کی وجہ سے بھارتی معاشرہ انتہائی تیزی سے زوال پذیر ہو رہا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ’ دیگر لباس کی طرح حجاب پہننا بھی ذاتی چوائس ہے، شہریوں کو اس کی آزادی ہونی چاہیے’۔
mp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491103738370863108%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F277034-
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے باحجاب طالبات پر زندگی تنگ کردی ہے اور تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کرناٹک میں لڑکیوں کے ایک سرکاری کالج میں 6 مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاس سے باہر نکال دیا گیا تھا۔