کیٹی بندر کے قریب لانچیں ڈوبنے سے لاپتہ ہونیوالے تمام ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں

ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے قریب ڈوبنے والی لانچ کے 2 مزید ماہی گیر وں کی لاشیں مل گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے تمام 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن 13 روز تک جاری رہا۔

خیال رہے کہ 21 جنوری کو چلنے والی تند و تیز ہواؤں کے سبب3 کشتیاں کیٹی بندر کے قریب سمندر میں الٹ گئی تھیں۔

ترجمان پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق 3کشتیوں میں مجموعی طور پر 46 افراد سوار تھے، ایک کشتی میں 22 ، دوسری میں 16 جبکہ تیسری کشتی میں 8 ماہی گیر موجود تھے۔

22 جنوری کو کیٹی بندر کےقریب تین کشتیاں الٹنےسے46 ماہی گیر ڈوب گئے تھے اور 34 ماہی گیروں کو بچالیا گیا تھا جبکہ 12 لاپتہ ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں