وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے دعویٰ کیا ہےکہ نواز شریف کی صحت جانچنے کے لیے ان کی پہلی رپورٹس بنانے والے ڈاکٹر لارنس کو بھی ای میل بھیجی گئی تھی۔
علی نواز اعوان سے ایک پروگرام میں پوچھا گیا کہ حکومت نے ڈاکٹر لارنس کو ای میل کب بھیجی؟ علی نواز اعوان اس سوال کا جواب نہ دے سکے۔
اس دوران علی نواز اعوان کی جانب سے نواز شریف کو بھگوڑا کہنے پر لیگی سینیٹر مصدق ملک نے ترکی بہ ترکی جواب دیا۔
مصدق ملک نے کہا کہ جسے حکومت خود باہر بھیجے اگر وہ گیدڑ ہے تو جو پولیس کے خوف سے دیواریں پھلانگ کر بھاگ جائے اسے کیا کہتے ہیں؟ اسے کیا بہادر کہتے ہیں؟










