وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول 27 فروری کو آئیں، دیگر 23 مارچ کو آئیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، نہ دھرنے سے کچھ ہوگا نہ لانگ مارچ سے کچھ ہوگا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان کو سب سے زیادہ تحریک عدم اعتماد کا شوق ہے، اپوزیشن کے چودہ سے پندرہ ارکان اندر سے عمران خان کے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ بلاول 27 فروری کو آئیں، دیگر 23 مارچ کو آئیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، نہ دھرنے سے کچھ ہوگا نہ لانگ مارچ سے کچھ ہوگا، انہیں ناکامی ہوگی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا نہیں معلوم، کابینہ میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کے پاس شوق سے نہیں مجبوری سے جاتے ہیں، پاکستان کے آئی ایم ایف میں جانے پر چین کو کوئی اعتراض نہیں۔