الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں خفیہ ریکارڈ درخواست گزار اکبر ایس بابر کے حوالےکردیا۔
اکبر ایس بابرکا کہنا ہےکہ آخرکار ریکارڈ حاصل کرلیا ہے ، ہم چار سال سے اس ریکارڈ کے پیچھے تھے، یہ کیس پاکستان کی تاریخ کا سیاسی رخ موڑ دےگا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کے آٹھ والیم اکبر ایس بابر کو دینے کی ہدایت کی تھی جو آج انہیں فراہم کردیےگئے ہیں۔