کیٹی بندر کےقریب ڈوبنے والی لانچ کے ایک اور ماہی گیر کی لاش مل گئی

ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے قریب ڈوبنے والی لانچ کے ایک اور ماہی گیر کی لاش مل گئی۔

حکام کے مطابق 22 جنوری سے شروع کیے گئے ایدھی سرچ آپریشن کے دوران 9 لاشیں مل چکی ہیں اور مزید تین ماہی گیروں کی لاشوں کے لیے تلاش جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ آج صبح ملنے والی لاش کراچی کے ماہی گیر رفیق کی ہے جس کی میت کو کراچی کے علاقے کورنگی پہنچا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں