کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 7679 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2021 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں کیسز کی شرح 26.32 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھنا شروع ہوگئی ہے جہاں پشاور میں 726 مثبت کیسز کے ساتھ کورونا کی شرح 35.89 فیصد ہوگئی۔

اس کےعلاوہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 16.76 فیصد اور لاہور میں 15.25 فیصد ریکارڈکی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں