لاہور: گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق، 5 افراد زخمی

لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے گلستان کالونی کا رہائشی ڈرائیور مراتب اہلخانہ کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ اچانک شارٹ سرکٹ سے ہونے والی اسپارکنگ کی چنگاریاں موٹر سائیکل پر گریں جس سے آگ لگ گئی اور آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کا بتانا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں 3 بچے 6 سالہ عمر، 4 سالہ زہرا اور 2 سالہ علی عباس دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ مراتب علی، اہلیہ فرزانہ اور تین بچے علی رضا، علی حسن اور علی حمزہ زخمی ہو گئے۔

محلے داروں نے اپنی مدد آ پ کے تحت تمام افراد کو گھر سے نکالا اور جنرل اسپتال منتقل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں