پاک جاپان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کا جشن، کراچی میں دو اہم تقریبات

پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر جشن منایا گیا اس موقع پر کراچی میں قونصل خانہ جاپان اور پاکستان بزنس فورم کے تحت دو اہم تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اس سلسلے کی پہلی تقریب پاکستان کے ساتھ کام کرنے والی 21 ملٹی نیشنل جاپانی کمپنیوں کی مقامی ہوٹل میں نمائش کا انعقاد تھا۔ اس کا افتتاح قونصل جنرل جاپان توشی کازو ایسومورا نے کیا۔

اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت اچھا ہے کیونکہ ہم نے پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل کر لیے ہیں اور میں واقعی مزید اچھے تعلقات کی اُمید کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان نے جاپانی امن معاہدے کی توثیق کے صرف10دن بعد 18 اپریل 1952 کو باقاعدہ سفارتی مشن قائم کیا، اس لیے پاکستان نے جاپان کے ساتھ 1948 سے سفارتی اور تجارتی روابط قائم کیے۔

پاکستان میں اس وقت 80 سے زائد جاپانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو 10 ہزار سے زائد گھرانوں کو روزگار فراہم کر رہی ہیں اور سالانہ 60 ارب روپے ٹیکس کے ذریعے سرکاری خزانے کی مدد کر رہی ہیں۔

قونصل جنرل جاپان نے مزید کہا کہ صنعتی شعبے میں جاپان تقریباً تمام معروف جاپانی برانڈز کے ساتھ گاڑیوں کے شعبے میں اپنی موجودگی کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اس کے علاوہ اس سلسلے کی دوسری تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ تھی جس میں پاکستانی اور جاپانی کاروباری شخصیات نے شرکت تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں