وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی کورنا وائرس کا شکار ہوگئے۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں شفقت محمود نے بتایا کہ بدقسمتی سے میرا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے، مجھ میں بہت تھوڑی سی علامات ہیں اور میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
I have unfortunately tested positive for coronavirus. My symptoms are mild so far and I feel fine. Hopefully with some rest will recover soon. Please continue to take all precautions specially wearing a mask at all times
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 13, 2022
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ امید ہے کچھ آرام کے بعد جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔انہوں نے اپیل کی کہ سب کورونا کے حوالے سے احتیاط ضرور کریں اور ماسک پہننا نہ بھولیں۔
دوسری جانب ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں سے متعلق آج ہونے والا بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس اب ملتوی کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا ہے۔