بلال یاسین اسپتال سے گھر منتقل، حملہ کروانے والے کا نام بھی بتا دیا

لاہور میں قاتلانہ حملےمیں زخمی ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کو میو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایم پی اے بلال یاسین نے اسپتال سے گھر منتقل ہونے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹانگ میں فریکچر کے باعث تکلیف ہے لیکن اپنی صحت کے بارے میں مطمئن ہوں، اللہ نے نئی زندگی دی ہے۔

حملہ آوروں سے متعلق سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ حملہ میاں وکی نامی شخص نے کروایا لیکن میں نواز شریف کا سپاہی ہوں گھبرانے والا نہیں۔

واضح رہے 31 دسمبر کو لاہور کے موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں