گجرات کے علاقے عدووال میں پالتو شیر نے 11سالہ بچے کو کاٹ لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شیر نے بچے کے بازوپرکاٹا جس کے باعث بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
متاثرہ بچے کا بیان میں کہنا تھاکہ کزن کے ساتھ ڈیرے پرشیردیکھنے گیاتھا، پنجرے کے قریب گیا تو شیر نے کاٹ لیا۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق وائلڈ لائف ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ زمیندار اور 2 ملازمین کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ گرفتار شخص فیاض زمیندارکا ملازم ہے۔