سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا مرکزی بینک کی خود مختاری کے بل پر تحفظات کا اظہار

سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے مرکزی بینک کی خود مختاری کے بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

عشرت حسین کا کہنا تھا کہ مانیٹری اور فسکل کوآرڈینیشن بورڈ کو ختم نہیں کرنا چاہیے تھا، اشد ضرورت ہے کہ ملک کی دونوں پالیسیاں کوآرڈینیشن سے ایک ہی سمت میں چلیں، پالیسیاں الگ الگ سمت میں نہیں چلنی چاہئیں۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ حکومت کو کمرشل بینکوں سے مسلسل اتنا قرضہ نہیں لینا چاہیے اور آئی ایم ایف کو سمجھانا چاہیے تھا کہ قیمتوں میں استحکام کو معاشی ترقی پر اتنی زیادہ ترجیح دینا زیادتی ہو گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا جس کے تحت وفاقی حکومت مرکزی بینک سے قرضہ حاصل نہیں کر سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں