کراچی، غیرملکی وفد کو اسٹیڈیم لیکر جانے والے قافلے کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ زخمی

کراچی کے مقامی ہوٹل سے غیرملکی وفد کو نیشنل اسٹیڈیم لےکرجانے والے قافلے کی گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی کے مقام پر پیش آیا جہاں دو خواتین دو بچوں کے ہمراہ گرین بیلٹ پر کھڑی تھیں کہ اچانک بچہ روڈ پرآگیا جس سے قافلے میں شامل کوسٹر سے بچے کو ٹکر لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے سے متعلق قافلے میں شامل سکیورٹی موبائل افسر نے کنٹرول روم پر اطلاع دی اور زخمی بچے کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔

اسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ 8 سالہ باقی کو معمولی زخم آئے، بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں