پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی پر اُن کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے والدہ کے لیے شیئر کی گئی خصوصی پوسٹ پر بختاور نے ردعمل دیا اور لکھا کہ میری والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی اب پہلے سے کہیں زیادہ یاد آتی ہے۔
Our mother Shaheed #BenazirBhutto missed more now than I did when I got my grades for college or whilst graduating, even when I was planning my wedding, marriage ceremony, months of pregnancy- now with my newborn – she would have been a grandmother for the first time this year 💔 https://t.co/jJLIMHG6xF
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) December 26, 2021
انہوں نے لکھا کہ جب میں نے کالج میں یا گریجویشن کے دوران اپنے گریڈز حاصل کیے اور جب میں اپنی شادی کی پلاننگ کررہی تھی یا جب میری شادی کی تقریبات ہورہی تھیں، ماں بننے کے دنوں میں اور اب اپنے نومولود کے ساتھ اپنی والدہ کی بہت زیادہ یاد آئی۔
بختاور نے لکھا کہ میری والدہ اس دنیا میں ہوتیں تو اس سال پہلی بار نانی بنتیں۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
2007 میں جلا وطنی کے بعد جب بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں تو ان کے قافلے پر شارع فیصل پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تاہم محترمہ بے نظیر بھٹو اس حملے میں محفوظ رہی تھیں لیکن 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں انہیں شہید کردیا گیا۔