کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں کیش وین کو لوٹ لیا گیا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو سکیورٹی گارڈز کو بھی زخمی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق رقم تین تھیلوں میں موجود تھی، ملزمان ایک تھیلا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔