ملالہ کے نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی۔

گزشتہ روز ملالہ کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں جس میں انہوں نے اس دن کو زندگی کا قیمتی دن قرار دیا تھا۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر ان کی اور عصر ملک کے نکاح کی ویڈیو زیرِ گردش ہے جو انتہائی مختصر ہے
ویڈیو میں قاضی ملالہ یوسفزئی اور عصر ملک کا نکاح پڑھا رہے ہیں اور نکاح پڑھانے کے بعد انہوں نے دُعا بھی کی۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی کا نکاح عصر ملک سے ہوا ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں